تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:19

میکسیکو:حیاتیاتی ایندھن سےچلنےوالےطیارے کی پہلی پرواز

میکسیکو سٹی : میکسیکو میں حیاتیاتی ایندھن سے چلنے والے طیارے نے اپنی پہلی اڑان بھرلی ۔ بایو فیول سے چلنے والے طیارے میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا۔ مگر انٹرجیٹ کمپنی کے حکام نے امید ظاہر کی ہے رواں سال کے آخر میں بایو فیول کی کمرشل پروایزیں شروع ہو جائیں گی۔طیارے کی پرواز کے لیےجیٹ اورحیاتیاتی ایندھن کا استعمال کیا گیا تھا۔



حکام کا کہنا ہے کہ بایو فیول کا استعمال ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور اس کی وجہ سے زراعت کے شعبے میں بھی زیادہ مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں ۔ حیاتیاتی ایندھن کے استعمال سے کاربن کا اخراج پچاسی فیصد کم ہو جاتا ہے۔ دنیا کی پہلی بایو فیول کی اڑآن ورجن ایٹلانٹک نے دو ہزار آٹھ میں بھری تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.