2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:9
چین:جاپان سےلائی گئی ڈالفنزکوایکوریم میں رکھ دیاگیا
بیجنگ : جاپان سے لائی گئی چار ڈالفنز کا تابکاری ٹیسٹ کرنے کے بعد انھیں چین کے ایک ایکوریم میں رکھ دیا گیاہے۔
چاروں ڈالفنز نے تابکاری ٹیسٹ کلئیر کیا اور انھیں ایک ایکوریم میں کرتب دکھانے کے مقصد سے لایا گیا ہے۔ ایکوریم کی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ ڈالفنز بہت دوستانہ ہیں اور اچھی صحت میں ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے کے وقت سے اب تک انھوں نے دہ مرتبہ غذا کھائی ہے۔ ڈالفنز کا پوری طرح سے تابکاری ٹیسٹ کیا گیا اور تابکاری کے اثرات نہ ہونے کی تصدیق کی گئی۔