2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 16:33
پانڈا کے جوڑے کو دیکھنے کے لیے جاپانی بےقرار
ٹوکیو: چین سے لائے گئے پانڈا کے ایک جوڑے کو پہلی بار جاپان کے چڑیا گھر میں شائقین کےلیے پیش کردیاگیا۔ اکیس فروری کو یہ جوڑہ جاپان کے چڑیا گھر میں معدوم ہونے والی نسل کے جانوروں کے مشترکہ تحقیقی معاہدے کے تحت دس برس کے لیے لایا گیا تھا۔
چڑیا گھر کے باہر لوگوں کا ہجوم پانڈوں کی ایک جھلک دیکھنے کے بے قرار تھا۔ بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونےکے پیشِ نظر چڑیا گھر کو صبح اپنے مقررہ وقت سے پندرہ منٹ پہلے ہی کھول دیا گیا تھا۔ تمام افراد خاص کر بچوں نے پانڈوؤں کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا۔ چڑیا گھر میں زلزلہ متاثرین کے لیے تین چندے کے بکس بھی نصب کیے گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ پینڈاز کو دیکھنے کو شوق میں زیادہ سے زیادہ افراد چندہ دے رہے ہیں۔ تباہ کن زلزلہ کے بعد پانڈے کا یہ جوڑا جاپانیوں کے لیے ایک خوشی اور امید کا پیغام لے کر آیا ہے۔