2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:55
کتاب کی تشہیر کے لیے برطانوی شاہی جوڑے کی شادی کا ڈرامہ
لندن : برطانوی شہزادہ ولیم کیٹ اورکوئین الزبتھ شادی کرنے لندن کے مقامی چرچ میں پہنچ گئے تاہم میڈیا کی بھیڑ کے باعث پادری نے شادی کرانے سے انکار کر دیا۔
یہ ڈرامہ لندن میں شاہی جوڑے کی زندگی پر لکھی گئی کتاب "کیٹ اینڈ ولز اپ دی ایسل" کی پروموشن کیلئے رچایا گیا۔سائمن واٹکنسن نے شہزادے جبکہ جوڈی بریڈو نے کیٹ میڈلٹن کا کردار نبھایا۔ شاہی جوڑا ملکہ الزبیتھ کے ہمراہ شاہی جلوس میں لندن کے کوونٹ گارڈن چرچ پہنچا جہاں میڈیا کی بھرمار اور لوگوں کے ہجوم کے باعث شادی کی تقریب روک دی گئی۔ شاہی جوڑے کی شادی انتیس اپریل کو ہونے جارہی ہے اور اس کتاب میں شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی تصاویر شامل کی گئی ہیں۔