3 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:47
نیویارک: جاپانی متاثرین کی امداد، دیدہ زیب اشیا کی نیلامی
نیویارک : نیویارک میں جاپان کے زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے دلکش و دیدہ زیب ملبوسات، جیولری اور دیگر اشیاء نیلامی کیلئے پیش کی گئیں۔
جاپانی زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے ہونے والی نیلامی میں عوام کی بڑی تعداد بالخصوص خواتین نے دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر خواتین کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت کیلئے اس طرح کے اقدامات حوصلہ افزا ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ جاپان کے متاثرین کے لیے امداد جمع کرنے میں امریکی عوام کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔