3 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:36
جاپان کے زلزلہ متاثرین کی امداد کا انوکھا طریقہ،پلو فائٹ
تائپے : تائیوان اور ہانک کانگ میں لوگ جاپان کے زلزلہ متاثرین کی مددکے لئے لڑ پڑے۔تاہم اس انوکھی لڑائی میں لوگوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں اور لاتوں کے بجائے تکیوں کی بارش کردی۔
تائپے میں انٹرنیشنل پلو فائٹ ڈے پر تکیو کی لڑائی کا اہتمام کیا گیا۔جس میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔تقریب کا مقصد جاپان کے زلزلہ متاثرین کے لئے امداد جمع کرنا تھا۔تاہم فائٹنگ میں شریک زیادہ تر لوگ صرف تفریح کی غرض سے لڑائی میں کود پڑے۔