3 اپریل 2011
وقت اشاعت: 16:46
لاہور کے اسپتالوں میں دل ،جگراورگردے کی پیوندکاری
لاہور : پاکستان کی طبی تاریخ میں پہلی بار لاہور کے اسپتالوں میں دل، جگر اور گردے کی پیوندکاری شروع کرنے کا منصوبہ شروع کیاگیا ہے۔
اس سلسلے میں لاہور جنرل اسپتال کے پرنسپل پروفیسر طارق صلاح الدین کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں شیخ زید اسپتال، پی آئی سی اور پی جی ایم آئی کے سینیئر پروفیسرز اور سرجنز نے شرکت کی۔
پروفیسر طارق صلاح الدین کا کہنا تھا کہ ایل جی ایچ، شیخ زید اسپتال اور پی آئی سی لاہور میں اعضاء کی پیوندکاری ہوگی، وصیت کرنے والے شخص کے عطیہ کرہ اعضا ضرورت مند مریضوں کو لگائے جائیں گے۔