4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 9:53
ذوالفقار علی بھٹوکی 32ویں برسی آج منائی جارہی ہے
گڑھی خدا بخش : پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی بتیس ویں برسی آج منائی جاری ہے۔
صدرآصف علی زرداری، وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، دیگر رہنماؤں نے گڑھی خدابخش میں مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدابخش میں ہوگی۔ سندھ بھر میں آج عام تعطیل ہے۔ جبکہ ملک بھر میں قرآن خوانی اوردیگرتقریبات کا بھی اہتمام کیا گیاہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گڑھی خدابخش آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے پہلے پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس نوڈیرو ہاؤس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہوا۔ جس میں وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کے بارے میں تحقیاتی رپورٹ پیش کی۔
سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو اجلاس میں مدعو نہیں کیاگیاتھا۔ اس سے پہلے صدرزرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر قرآن خوانی کی۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بھی گڑھی خدابخش میں ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وفاقی حکومت سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ مستقل کام کرنے کیلئے تیار ہے۔