4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 16:23
خاتون گاڑی سمیت چھ منزلہ کار پارک سے گرکرمعجزانہ طور پر زندہ
میلبورن : آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ایک خاتون گاڑی سمیت چھ منزلہ کار پارک سے گر گئیں۔ اکتالیس سالہ خاتون کو سر پر چوٹیں آئیں ہیں اور وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈرائیور خاتون کی زندگی بچانے میں بہت سارے عوامل شامل ہیں جن میں ایئر بیگ، سیٹ بیلٹ اور ان کی قسمت کا عمل دخل ہے۔ پولیس حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہے اور پہ لگا رہی ہے کہ کار پارک کی سیفٹی ریلنگ گاڑی کو روکنے میں ناکام کیوں ہوئی۔