5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 9:45
آٹھ گھنٹے سے زائد کام کرنے سے دل کے دورے کے امکانات زیادہ
لندن : برطانوی سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ روزانہ سات سے آٹھ گھنٹے کام کرنے والوں کے مقابلے میں گیارہ گھنٹے کام کرنے والوں میں دل کے دورے کے خطرات پچھتر فیصد بڑھ جاتے ہیں۔
یونیورسٹی آف لندن نے ایک تحقیق رپورٹ میں بتایا ہے کہ جو افراد عموما چھ گھنٹے سے کم سونے کی عادی ہوتے ہیں ان میں دل کی بیماریوں کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جو افراد مسلسل تناؤ کا شکار رہتے ہیں ان میں،، کورٹیسول،، نامی ہارمون کی سطح بڑھ جاتی ہے جو دل کی بیماریوں کو جنم دیتا ہے۔ تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کو کسی شخص میں دل کی بیماریوں کے خطرات سے متعلق اندازہ لگانے میں بلڈ پریشر، وزن، خون میں چربی کی مقدار کے ساتھ ساتھ اس شخص کے کام کرنے کے انداز کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔