تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:19

جاپانیوں سے اظہار یکجہتی، دنیا کی بلند عمارتوں پر چراغاں

نیویارک : جاپانی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے نیویارک کی مشہور ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ سمیت دنیا کی دیگر فلک بوس عمارتیں اور ٹاورز رنگ و نور سے جگمگا اٹھے۔



نیویارک کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ، ٹورونٹو کے سی این ٹاور، چین کے مکاؤ ٹاور سمیت دنیا کی دیگر فلک بوس عمارتوں اور ٹاورز کو سرخ اور سفید رنگ کی روشنیوں سے منور کردیا گیا جو جاپانی پرچم کی ترجمانی کرتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عالمی سطح پر زلزلے اور سونامی سے متاثرہ جاپانی عوام کی حمایت کرنا اور لوگوں کو ان کی مدد کے لیے راغب کرنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.