5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:33
روسی خلائی جہاز روانہ، امریکی خلائی جہاز کی روانگی موخر
کیپ کینورل : روسی کارگو خلائی جہاز سوئز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی جانب روانہ ہوگیا۔ ادھر امریکی خلائی ادارے ناسا نے خلائی جہازانڈیور کی روانگی انتیس اپریل تک موخر کردی۔
برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق سوئز قازقستان کے آندرے بیکانور خلائی اسٹیشن سے مقامی وقت کے مطابق صبح چار بج کر بیس منٹ پر روانہ ہوا۔ خلائی جہاز پر دو روسی اور ایک امریکی خلاباز سوار ہیں۔ تینوں خلاباز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر چھ ماہ گزاریں گے اور تقریبا چالیس تجربات کریں گے۔
دوسری جانب ناسا نے خلائی جہاز انڈیور کی روانگی طے شدہ نظام الاوقات سے چودہ دن آگے بڑھا دی ہے جس کی وجہ آج صبح روسی خلائی جہاز سوئز کی روانگی ہے۔ ناسا حکام نے بتایا کہ دو خلائی جہازوں کی کم دورانیے میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن آمد حفاظتی نقطہ نظر سے درست نہیں۔