5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:36
ویت نام میں بڑی جسامت کا نایاب کچھوا عوام کی توجہ کامرکز
ہان کیم : ویت نام میں ایک جھیل سے ملنے والا بڑی جسامت کا نایاب کچھوا عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ ہان کیم جھیل میں دریافت ہونے والے کچھوے کا وزن چار سو چالیس پاؤنڈ ہے جبکہ اسکے اوپر بنا شیل چھ فٹ لمبا اور چار فٹ چوڑا ہے۔ اسپیشل فورس کے جوانوں نے کچھوے کو جال کے ذریعے جھیل سے باہر نکال کر ایک پنجرے میں بند کردیا۔ جھیل کے کنارے موجود ہزاروں افراد نے اس منظر کو دیکھا۔ سائنسدانوں کے مطابق اس کچھوے کی نسل تقریباً ختم ہوچکی ہے اور دنیا میں اس قسم کے کچھوے بہت ہی کم تعداد میں موجود ہیں۔