5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:57
کافی فالج سے بچاؤ کا بہترین نسخہ
اسٹاک ہوم : دن میں کم از کم ایک کپ کافی پینے والے شخص کو فالج کا خطرہ دوسروں کی نسبت بائیس سے پچیس فیصد کم ہوتا ہے۔
سویڈن میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کافی پینے کی وجہ سے فالج کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ تاہم غشی اور فالج سے محفوظ رہنے کا بہترین حل تمباکو نوشی سے پرہیز ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موزوں فشار خون اور وزن میں توازن رکھنا بھی فالج سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے۔