تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:24

تیز روشنی میں بیٹھنے سے نیند کم آتی ہے، تحقیق

نیویارک : اگر آپ پرسکون نیند چاہتے ہیں تو سونے سے پہلے تیز روشنی میں بیٹھنے سے گریز کریں۔ ماہرین کے مطابق سونے سے پہلے تیز روشنی میں بیٹھنے سے نیند اچھی طرح نہیں آتی ایک نئی تحقیق کے مطابق تیز روشنی میں بیٹھنے سے انسانی جسم نیند کے ہارمون کم پیدا کرتا ہے۔ جس کے باعث نیند ٹھیک نہیں آتی۔



امریکی ماہرین کا کہنا ہے جو لوگ مختلف شفٹوں میں کام کرتے ہیں ان کو بھی نیند ٹھیک نہیں آتی۔ انسانی جسم اندھیرا ہوتے ہی نیند کے ہارمون بنانا شروع کردیتا ہے اور ساری رات بناتا رہتا ہے۔ جبکہ رات کے وقت تیز روشنی میں انسانی جسم نیند کے ہارمون بنانا بند کردیتا ہے۔ روشنی کے باعث نیند میں خلل پیدا ہوتا ہے، جس کے باعث انسانی جسم کا درجہ حرارت، بلڈ پریشر اور گلوکوز کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.