تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:54

اے آر وائی: توانائی کی بچت پر آگاہی دینے کیلئے تقریب

کراچی : کراچی میں کے ای ایس سی اور اے آر وائی کے زیر اہتمام توانائی بچانے کے حوالے سے آگاہی کے لئے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں کے ای ایس سی کے انرجی سیونگ پروگرام کے بارے میں بتایا گیا۔



اے آر وائی کے دفتر میں منعقدہ تقریب کا افتتاح اے آر وائی کے ڈائریکٹر محبوب عبدالرؤف نے کیا۔ تقریب سے خطاب میں کے ای ایس سی کنزریو انرجی پروجیکٹ کے ڈائریکٹر آصف حسنین صدیقی نے کہا کہ پروگرام کا مقصد دوسال میں دو س ومیگاواٹ بجلی کی بچت ہے۔ میڈیا کے تعاون رہا تو مقصد کا حصول ممکن ہوسکتا ہے۔



اس موقع پر اے آر وائی کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل شاہد راٹھور کا کہنا تھا کہ توانائی کے بحران سے متعلق آگاہی ضروری ہے۔ اس حوالے سے کے ای ایس سی کا اقدام قابل تعریف ہے۔



ڈائریکٹر اے آر وائی محبوب عبدالرؤف نے کے ای ایس سی کو پروگرام پر مبارکباد پیش کی اور پیداوار بڑھانے کے بجائے توانائی کی بچت کو بہترین آئیڈیا قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر اے آر وائی اسٹاف کو انر جی کنزرویشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.