5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:15
چین میں امدادی اداروں نے خاتون کو بچا لیا
جیانگ سو : چین میں امدادی اداروں نے حادثے میں تباہ ہونے والے ٹرک میں پھنسی عورت کو بحفاظت نکال لیا۔ جیانگ سو صوبے کے ہائی وے پر ایک ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا اورتیس میٹر تک پھسلتا چلاگیا۔ڈرائیور کے مطابق وہ کھڑکی کے ذریعے اپنی مدد آپ کے تحت باہر آگیا لیکن اس کی اہلیہ ٹرک میں ہی پھنسی رہ گئی۔ ٹرک کا آئل ٹینک لیک تھا اور کسی بھی وقت آگ لگ سکتی تھی۔تاہم امدادی اداروں نے انتہائی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے عورت کو ٹرک سے نکال لیا اور اسے اسپتال بھیج دیا گیا۔