6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 9:33
ڈپریشن کےمریضوں کوادویات کےبجائےورزش کی تجویز
کراچی : ماہرین کا کہنا ہے کہ بیشترڈاکٹرز ڈیپریشن میں مبتلا افراد کو ورزش کی بجائے ادویات تجویزکرتےہیں حالانکہ مریضوں کو جتنا فائدہ ورزشوں سے ہوتا ہے اتنا ادویات سے نہیں پہنچتا۔
طبی ماہرین کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ذہنی امراض کے بیشتر ڈاکٹرز ڈپریشن کے مریضوں کو ادویات تجویز کرتے ہیں حالیہ اعداد شمار کے مطابق گذشتہ ایک دہائی میں ڈپریشن سے بچاؤ کی ادویات تجویز کرنے کی تعداد دوگنا ہوگئی ہے۔
تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کم ڈپریشن کے مریضوں کو ورزشوں سے زیادہ فائدہ پہنچتا ہےجس کا کوئی سائیڈ افیکٹس نہیں ہوتا۔