6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:11
معروف محقق ڈاکٹر نبی بخش بلوچ انتقال کرگئے
حیدرآباد : معروف محقق اور ادیب ڈاکٹر نبی بخش بلوچ حرکت قلب بند ہونے سے حیدر آباد میں انتقال کرگئے۔ انکی عمر چورانوے برس تھی۔
ڈاکٹر نبی بخش بلوچ تاریخ، لسانیات اور لوک ادب پر کئی کتابوں کے مصنف تھے۔ انہوں نے سندھی لغت بھی ترتیب دی۔ ان کی خدمات پر انہیں ہلال امتیاز بھی دیا گیا۔ انہوں نے جونا گڑھ کالج سے گریجویشن، ممبئی یونیورسٹی سے ایم اے عربی، علی گڑھی یونیورسٹی سے ایم ایل بی اور امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج شام پانچ بجے سندھ میوزیم حیدرآباد میں ادا کی جائے گی۔