تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 19:21

سول اسپتال گوجرانوالہ میں مریضوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ

گوجرانوالہ: سول ہسپتال میں گوجرانولہ میں ہڑتال پر گئے ڈاکٹروں کے واپس آنے کی امید پر بیٹھے مریضوں اور تیمارداروں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا، جس سے ایک نرس سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔



گوجرانوالہ میں ڈاکٹروں کی طویل ہڑتال کے باعث مریض اور ان کے تیماردار او پی ڈی کے باہر ڈاکٹروں کا انتظار کر رہے تھے کہ اچانک وہاں پر لگے مکھیوں کے چھتے پر بچے نے پتھر مار دیا، جس سے مکھیوں نے مریضوں ان کے تیمارداروں اور پیرامیڈیکل سٹاف پر حملہ کردیا۔



حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو ایک نجی اسپتال لے جایا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مکھیوں کو کنٹرول کرنے کیلئے سپرے کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.