6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 19:47
زیادہ تعلیم حاصل کرنے سے خون کا دباؤبہتر ہوتا ہے، ماہرین
واشنگٹن: امریکی ڈاکٹرز کی نئی تحقیق کے مطابق زیادہ تعلیم حاصل کرنے والے بیشتر افراد کا بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔ زیادہ عرصے تک تعلیم حاصل کرنے سے دباؤ تو رہتا ہے لیکن جسم میں خون کا دباؤ بہتر ہوجاتا ہے۔
امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ تین ہزار آٹھ سو نوے افراد کا گذشتہ تیس سال کا ڈیٹا دیکھا گیا۔جس میں لوگوں کو تین گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔ کم تعلیم (بارہ سال یا کم عمر)، درمیانی تعلیم (تیرہ سال سے سولہ سال)، اور اعلیٰ تعلیم (سترہ سال اور زیادہ) جیسے گروہ بنائے گئے۔
تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ کم تعلیم یافتہ خواتین کا بلڈ پریشر تین اعشاریہ دو چھ ایم ایم ایچ جی تھا جو کہ اچھی تعلیم والوں سے زیادہ تھا۔ مردوں میں یہ فرق دو اعشاریہ دو چھ ایم ایم ایچ جی تھا۔ ہائی بلڈ پریشر، یا ہائیپر ٹینشن، کی بیماری سے دل کا دورہ، فالج کا حملہ یا گردے بھی ناکام ہو جاتے ہیں۔