7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:46
روسی خلائی جہاز سویوز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے جڑگیا
قازقستان : روسی خلائی جہاز سویوز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے جڑگیا۔ جہاز پر دو روسی اور امریکی خلا باز سوار تھے۔
خلائی اسٹیشن پر خلابازوں کی تعداد اب چھ ہوگئی ہے۔ پہلے سے موجود تین خلا باز ایک ماہ بعد واپس آجائیں گے جبکہ ابھی پہنچنے والے تین خلاباز اگلے چھ ماہ تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر قیام کریں گے۔خلائی جہاز سو یوز دو روز قبل قازقستان سے روانہ ہواتھا۔