تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 20:8

شام کی حکومت نے حجاب پہننے کی پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا

دمشق : شام کی حکومت نے عوام کی شدید مخالفت پر سکولوں میں خواتین اساتذہ اور طالبات پر حجاب پہننے کی پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا۔ جبکہ حکومت نے ملک کا واحد جوا خانہ بھی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔



مقامی حکام نے میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزارت تعلیم نے سکولوں و کالجوں میں خواتین اساتذہ و طالبات پر حجاب پہننے کی پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ اس کے علاوہ دارالحکومت میں واقع ملک کی واحد جوا خانہ کو بھی بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔



سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شام کی حکومت نے مسلمان اکثریتی آبادی کی حمایت حاصل کرنے اور حکومت مخالف تحریک پر قابو پانے کی غرض سے اقدامات اٹھائے ہیں۔ گزشتہ سال جولائی میں شام کے اعلیٰ حکام نے12 سو طالبات اور اساتذہ کو حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.