8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:10
برطانیہ: انگلش چینل کی فضاؤں میں گرم ہوا کے غبارے چھا گئے
لندن: فرانس اور برطانیہ کو ملانے والی انگلش چینل کی فضاؤں میں گرم ہوا کے غبارے چھا گئے پچھتر گرم ہوا کے غبارے انگلش چینل کو عبور کرنے کے لیے برطانیہ کے شہر کینٹ سے روانہ ہوئے۔
اس موقع پر انگلش چینل کی فضا مختلف حجم اور رنگ برنگے غباروں سے بھر گئی یورپ بھر سے آئے ہوئے ہوابازوں کی اس مشق کا مقصد نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنا تھا۔
برطانوی شہر کینٹ سے روانہ ہونے والے یہ غبارے لگ بھگ چھ گھنٹے میں انگلش چینل پار کر کے فرانس میں اتر گئے اس مہم کا منتظم برطانوی پولیس کا ایک ریٹائرڈ آفیسر ہے جو گذشتہ آٹھ برسوں سے اس ایونٹ کا انعقاد کررہا ہے۔