8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:16
برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی شبیہ کی گڑیا نے دھوم مچا دی
لندن : برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی شبیہ کی گڑیا نے برطانیہ میں عالمی شہرت یافتہ برانڈ باربی کو پیچھے چھوڑ دیا گڑیا کو شہزادی کیتھرائن ڈول کا نام دیا گیا ہے۔
اس نےویسا ہی نیلا لباس زیب تن کیا ہےجیسا کیٹ مڈلٹن نے برطانوی شہزادے ولیم سے نومبر میں منگنی کے موقع پر پہنا تھا اس کےعلاوہ گڑیا نےگلابی رنگ کی ہیٹ، میچنگ گولڈ کلر جوتے اور ہیڈ بیگ تھامے ہوئی ہے۔ گڑیا کھلونے تیار کرنے والی معروف امریکی کمپنی آرک لو نے تیار کی ہے اور اس کی قیمت دو سو امریکی ڈالر ہے۔