8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:57
اسد امانت علی خان کو ہم سے بچھڑے چار برس بیت گئے
کراچی: پٹیالہ گھرانے کے چشم و چراغ معروف گائیک اسد امانت علی خان کو ہم سے بچھڑے چار برس بیت گئے انہوں نے اپنی گائیکی کا آغاز دس سال کی عمر سے کیا۔ دنیائے موسیقی کی نامور شخصیت استاد امانت علی خان کے فرزند اسد امانت علی خان نےاپنے کیریئرکا آغاز 10 سال کی عمر سے کیا۔ ان کا پہلا گانا ناران کے دادا اختر حسین کے گانوں کی البم میں شامل کیا گیا تھا ۔
تقریباً اٹھارہ سال کی عمر میں ٹھمری گا کر دنیا موسیقی میں اپنے قدم جما دیئے انکے گائے ہوئےمتعدد گیت اور غزلیں زبان زد عام ہوئے - کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا تیرا ۔۔انکی گائی ہوئی مشہور غزلوں میںسے ایک غزل ہے ۔ ایک عرصہ تک پاکستان ٹیلی ویژن کے پلیٹ فارم سے بھی موسیقی کے دلدادہ کو اپنے گیت اور غزلوں سے محظوظ کیا ۔ اسد امانت علی خان آٹھ اپریل دو ہزار سات کو لندن میں دل کا دورہ پڑنے سے دنیا فانی سے کوچ کر گئے ،انہیں لاہور کے مومن پورہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔