8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:11
ادویات کے خلاف مزاحمت کرنے والا جراثیم دریافت
لندن: سائنس دانوں نے تحقیق کے ذریعے ایسا بیکٹیریا دریافت کیا ہے۔جس پر کئی انٹی بائیوٹک ادویات اثر نہیں کرتیں برطانیہ کی کارڈیف یونیورسٹی کے سائنسدانوں پر مشتمل ٹیم نے انکشاف کیا ہے۔
تحقیق کے دوران یہ بیکٹیریا، بھارت میں سامنے آیا ہے نئی دہلی میں پینے کے لیے فراہم کیے جانے والے پانی میں این ڈی ایم ون نسل کے اس بیکٹیریا کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی۔
ماہرین کاکہنا ہےکہ پیٹ اورآنتوں کےامراض کا سبب بننے والا یہ جراثیم صحت کے سنگین مسائل پیدا کرسکتا ہے برطانوی ماہرین نے اس انکشاف کے بعد بھارتی حکام سے اس مسئلے کا حل ڈھونڈنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے۔