8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:1
مغل شہنشاہ جہانگیر کی پینٹنگ 2 ملین ڈالر سے زائد میں فروخت
لندن : مغل بادشاہ شہنشاہ جہانگیر کی پینٹنگ 2 ملین ڈالر سے زائد قیمت میں فروخت ہو گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن میں مغل شہنشاہ جہانگیر کی پینٹنگ کی نمائش کی گئی۔ پینٹنگ 2 ملین ڈالر سے زائد قیمت میں فروخت ہوئی اور اس نایاب پینٹنگ نے اس قیمت میں فروخت ہو کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
اس پینٹنگ کو قدیم قیمتی اثاثہ قرار دیدیا گیا ہے۔ یہ 17ویں صدی کی پینٹنگ ہے جس پر گولڈ اور واٹر کلر سے کام ہوا ہے۔ تصویر میں شہنشاہ جہانگیر سونے کے تخت پر بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کے ہاتھ میں گلوب ہے۔ تصویر میں جہانگیر مختلف قسم کے نایاب زیورات سے لدے ہوئے ہیں۔