8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 20:2
الکوہل کا زیادہ استعمال کینسر کی اہم وجہ ہے، رپورٹ
کیلی فورنیا: دی انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے الکوہل کا استعمال بھی کینسر کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔
ریسرچ کے مطابق یورپی ممالک میں کینسر میں مبتلا ہر دس میں ایک مرد اور ہر تینتیس میں سے ایک خاتون میں کینسر کی وجہ الکوہل کازیادہ استعمال ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گہا ہے کہ الکوہل کا زیادہ استعمال مردوں میں جگر جبکہ خواتین میں چھاتی کے کینسر کی وجہ بنتا ہے۔ اس کے علاوہ الکوہل کا زیادہ استعمال گلے سمیت جسم کے دیگر حصوں میں بھی کینسر کے مرض کی اہم وجہ بن سکتا ہے۔