تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:37

کراچی: رینبو سینٹر دستی بم حملہ، ملزمان کے خاکے جاری

کراچی : پولیس نے گذشتہ روز رینبو سینٹر پر دستی بم حملے میں ملوث دو ملزمان کے خاکے جاری کردیئے ہیں۔ ایس ایس پی صدر ٹاؤن ارشاد علی کے مطابق حملے میں ملوث ملزمان کے خاکے عینی شاہدین کی مدد سے تیار کئے گئے ہیں۔ جن کی عمریں اٹھارہ سے بیس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔واضح رہے رینبو سینٹر کے قریب گزشتہ روز نا معلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تھے جس کے نتیجے میں حساس ادارے کا اہلکار جاں بحق اور اکیس افراد زخمی ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.