تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 19:27

چین نے بھارت کو انگریزی زبان میں بھی مات دیدی

نئی دہلی: دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشت چین نے اپنے پڑوسی حریف ملک بھارت کو انگریزی زبان میں بھی مات دیدی۔ بھارت کی 200 سالہ نوآبادیاتی تاریخ اور مضبوط اینگلوفون روایات کے باوجود انگریزی زبان پر مہارت میں چین بازی لے گیا۔



دنیا کو سب سے بڑی ایجوکیشن کمپنی ای ایف ایجوکیشن کی جانب سے اسٹڈی میں انگریزی مہارت انڈکس میں چین 29 ویں پوزیشن پر آگیا جو کہ 44 ملکوں کی فہرست میں بھارت سے ایک نمبر پہلے ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی نوآبادیاتی میراث انتظامی امور میں انگریزی کے بے دریغ استعمال اور متحرک انگلش میڈیا کے باوجود بھارت تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت چین سے انگریزی پر مہارت میں آگے نہیں۔



جدید چین کی بنیاد رکھنے کے بعد نئی نسل کی انگریزی زبان پر عبور پڑوسی حریف ملک بھارت سے کہیں زیادہ ہے۔ عالمی ایجوکیشن کمپنی نے نتائج آن لائن انگلش ٹیسٹ سے اخذ کئے ہیں رپورٹ کے مطابق اس وقت چین میں ایک لاکھ سے زائد انگریز اساتذہ تعینات ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.