تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:55

قہوہ پیجئے ، ہمیشہ سلم اور اسمارٹ رہیئے ، جدید تحقیق

کراچی : اگر آپ کا وزن دن بدن بڑھ رہاہے توآپ کو کھانے پینے میں احتیاط کی ضرورت تو ہے ہی ۔ لیکن قہوے کے تین چار کپ بھی اگر ہوجائیں تو آپ کا کام اور آسان ہوجائے۔



جدید تحقیق سے ثابت ہواہے کہ قہوے میں ایسے قدرتی مرکبات بڑی مقدار میں موجود ہیں جو جسم کی چربی پگھلانے اور خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔خون میں کولیسٹرول کی زیادتی دل کے امراض کا ایک بڑا سبب ہے۔ قہوے کے فوائد کا سلسلہ صرف یہیں تک محدود نہیں ہے بلکہ طبی ماہرین کا کہناہے کہ یہ بلڈ پریشر نارمل رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے ۔ اور اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس مدافعتی نظام کو بہتر بناکر انفکشن سے بچاؤ میں بھی ہماری مدد کرتے ہیں۔قہوہ دنیا کا سب سے قدیم مشروب ہے اور لگ بھگ پانچ ہزار سال سے استعمال کیا جارہاہے۔تو کیوں نہ اسے دوبارہ عام کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.