10 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:15
کھیرا ،گرمیوں میں افادیت اور بھی بڑھ جاتی ہے
کراچی : کھیرا ہر موسم میں فائدہ مند ہے لیکن گرمیوں میں تو اس کی افادیت اور بھی بڑھ جاتی ہے , یہ صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔
کھیرا جلد اور صحت پر اچھا اثر ڈالتا ہے۔ اسکا ہرا رنگ ہی آنکھوں کو بھلا نہیں لگتا بلکہ اس کے قتلے آنکھوں پر رکھنے سے آنکھوں کی جلن دور ہوتی ہے اور انہیں سکون ملتا ہے۔ یہ ہری بھری سبزی سینے کی جلن بھی دور کرتی ہے۔تحقیق کے مطابق جو لوگ اپنا بلڈ پریشر قابو میں رکھنا چاہتے ہیں انہیں وٹامنز سے بھر پور کھیرا ضروراستعمال کرنا چاہئے۔