11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:14
ورلڈمیمن آرگنائزیشن کاحاجی عبدالرزاق یعقوب کیلئےگولڈ میڈل
کراچی : ورلڈ میمن آرگنائزیشن نے آرگنائزیشن کے سابق صدر حاجی عبدالرزاق یعقوب گاندھی کو ان کی خدمات کےاعتراف میں گولڈمیڈل سے نوازا۔ڈبلیو ایم اونے صدر عبدالستار ڈاڈا ، ڈپٹی سینئر صدر سراقبال ساکرانی سمیت ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے عہدیدار ان اور کارکنان کے اعزاز میں کراچی میں عشائیہ دیاجس سے آرگنائزیشن کے سابق صدر حاجی عبدالرزاق یعقوب نے بھی
خطاب کیا۔
تقریب میں محمدامین چیپل،عارف حبیب ، احمد چنائے ، حاجی رؤف،محمد حسین محنتی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔ جس میں ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ میمن برادری پاکستان سمیت دنیا بھر میں تعلیم ، صحت ،مختلف شعبوں میں مصروف عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میمن برادری کے زیر اہتمام کراچی کے مختلف علاقوں میں کئی فلاحی اسپتال کام کررہے ہیں ۔تقریب کےاختتام پرحاجی عبدالرؤف ، ایچ ایم شہزاد ابوبکر صدیق لاکھانی اور شعیب اسماعیل منگوریا کو ان کے خدمات کے اعتراف میں ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی جانب سے شیلڈ سے نوازا گیا ۔