تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:6

مصرمیں احتجاجی مہم کے دوران ایک ہزار قیمتی نوادرات چوری

قاہرہ: مصر میں حالیہ احتجاجی مہم کے دوران مختلف عجائب گھروں اور آثارقدیمہ کے مقامات سے کم سے کم ایک ہزار قیمتی نوادرات چوری ہوگئے۔



فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطباق مصر کے وزیر آثارقدیمہ زاہی لیواز نے بتایا کہ چوری کئے جانے والے نوادرات کی تحقیقات ہورہی ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ جلد ازجلد ان کا پتہ لگا کر واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نوادرات چوری کرنے والے کئی افراد کا پتہ چلا لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چوروں کو ان نوادرات کی قیمت اور اہمیت کا اندازہ تھا تاہم مصری وزیر کا کہنا تھا کہ یہ افراد منظم نہیں بلکہ علیحدہ کام کررہے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.