تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:47

بھارت: خواتین سے زیادتی اور قتل کی وارداتوں میں ریکارڈاضافہ

نئی دہلی : بھارت میں خواتین سے زیادتی اور قتل کے وارداتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد خواتین عدم تحفظ کا شکار، نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق زیادتی کے یومیہ ساٹھ واقعات ہورہے ہیں۔



بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کے اعدادو شمار کے مطابق انیس سو نوے میں خواتین سے زیاتی اور قتل کے دس ہزار اڑسٹھ واقعات ہوئے جبکہ دس برس میں یہ تعداد بڑھ کرسولہ ہزار چار سو چھیانوے ہوگئی۔ اب خواتین اور لڑکیاں بھارتی معاشرے میں خود کو غیر محفوظ تصور کرتی ہیں۔ اور گھر سے باہر نکلنے سے بھی اجتناب کرتی ہیں۔



این سی آر بی رپورٹ کے مطابق صرف دارالحکومت دہلی میں خواتین سے زیادتی کے واقعات میں پچیس فیصد اضافہ ہواہے۔ رپورٹ کے مطابق چند سماجی تنظمیوں کے علاوہ کسی سیاسی و سماجی پارٹی نے اس کے خلاف آواز نہیں اٹھائی۔ اور نہ ہی حکومت نے کوئی اقدامات کئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.