11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:59
ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے،شہبازشریف
لاہور : وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ سارے عمل کی وہ خود نگرانی کریں گے۔
لاہور میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈویژنل کمشنرز، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرز اور متعلقہ محکمہ کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ چیف سیکرٹری ہر دس روز بعد جبکہ وہ تین ہفتے بعد ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار کا جائزہ لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ کوالٹی کی تکمیل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پہلے تین اضلاع کی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی خصوصی تقریب میں حوصلہ افزائی کی جائے گی۔