تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:21

دواؤں کا از خوداستعمال نقصان کا سبب بن سکتا ہے ، ماہرین

کراچی : خودعلاج کرنےوالوں اور نیم حکیموں کے لیےماہرین صحت کا مشورہ ہے کہ اپنے طور پر دوائیں خصوصا اینٹی بایوٹک دواؤں کا استعمال نقصان کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ صرف ایک مستندمعالج ہی جانتا ہے کہ دوا کی درست خوراک اورمناسب مدتِ استعمال کیا ہونی چاہیئے۔



ماہرین کا کہنا ہے کہ آگہی، علم اور اطلاعات کی کمی تو ہےہی لیکن طب کے حوالے سے رائج ضابطوں اور نظام کی کمزوری بھی ہے۔ بدقسمتی سے ترقی پذیر ممالک میں زیادہ تر یہی کچھ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ڈاکٹروں کو کرنے دیں کہ کس مریض کو اینٹی بایوٹک ادویات کی ضرورت ہے، اپنا فیصلہ خود نہ کریں۔



ماہرین کے مطابق جنوبی ایشیا کے ملکوں میں اینٹی بایوٹک دواؤں کےزیادہ استعمال سے جراثیم نے مزاحمت پیداکرلی ہے۔ ماہرین کے مطابق سپر بگ نامی جراثیم اس کی مثال ہے،جس میں ادویات کے خلاف انتہائی درجے کی مدافعت پائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.