12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:28
کلونجی : کینسر ، شوگر اوربلڈپریشر میں مفید
فلوریڈا : فلوریڈا میں کئی گئی ایک تحقیق میں میں یہ بات ثابت ہوگئی کہ کلونجی کینسر اور لیوکیمیا میں بھی مفید ہے اس کے علاوہ اینٹی کینسر کیمیو تھراپی کے مضر اثرات کا بھی ازالہ کرتی ہے۔
کلونجی دیکھنے میں تو بہت چھوٹا اور معمولی سا دانہ لیکن یہ اپنے اندر جوہری فوائد رکھتاہے اور اس کے کام بہت بڑے بڑے ہیں۔ کلونجی کے بارے میں آئے روزنت نئی تحقیقات سامنے آرہی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ چھوٹا سا بیج بیش بہا فوائد اور متعدد خطرناک بیماریوں کا علاج ہونے کے ساتھ ہی ایک قدرتی ٹانک بھی ہے کہ جس کے متواتر استعمال سے بہت سی بیماریوں سے ناصرف بچا جاسکتا ہے بلکہ چاق و چوبند بھی رہا جاسکتا ہے۔