تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:14

بھنگ مرگی کے مرض کو ختم کرنے میں معاون ہے، تحقیق

لندن : بھنگ کے پتوں میں شامل ایک خاص جزو مرگی کے مرض کی شدت اور مرض کو ختم کرنے میں معاون ہے، اس جزو سے دنیا بھر کے لاکھوں مریضوں کی مدد کی جا سکتی ہے۔ برطانوی اخبار نے اس ضمن میں رپورٹ شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ برطانوی حکومت نے بھنگ کے پودوں کی بڑے پیمانے پر کاشت شروع کر دی ہے تاکہ مرگی کے مرض میں نئے علاج معالجہ پر تحقیق اور دوا کی تیاری کا کام مکمل کیا جا سکے۔



ماہرین طب نے بھنگ میں 3 مختلف کیمیاوی جزو دریافت کئے ہیں جن سے مرگی کا مرض کنٹرول کئے جانے کی توقع ہے۔ یونیورسٹی آف ریڈنگ کے پروفیسر بن ویلے کے مطابق ابھی تک جانوروں پر کئے جانے والے تجربات کامیاب رہے ہیں، ابھی تک ان اجزاء کو نام نہیں دیا گیا، البتہ تحقیقی سطح پر اس کو ”جی ڈبلیو پی 42006“ کہا جا رہا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ آئندہ 3 سالوں میں ان اجزاء کے انسانوں پر تجربات شروع کئے جا سکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.