تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:20

شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی سکول کی افتتاحی تقریب میں شرکت

لندن : برطانوی شہزادے ولیم نے آخری مرتبہ سرکاری طور پر امن منگیتر کیٹ میڈلٹن کے ساتھ ایک سکول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ شاہی جوڑے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔



یہ تقریب برطانوی قصبے گارڈن میں ہوئی۔ اس موقع پر شدید بارش کے باوجود شاہی جوڑے کو دیکھنے کیلئے پرستاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شہزادہ ولیم نے سکول کا دورہ کیا اور وہان پر موجود بچوں کو تحائف دیئے۔ واضح رہے کہ برطانوی شہزادے ولیم کی کیٹ میڈلٹن سے شادی 29 اپریل کو ہوگی، اس ملاقات کے بعد وہ اپنی شادی کے موقع پر ایک ساتھ دیکھے جا سکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.