تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:2

برازیل :اسکولوں میں بچوں سےکھلوناپستول لے کر کتابیں تھمادیں

ساؤپولو : برزایل کے شہرساؤپولومیں پولیس نے معاشرے میں بڑھتے ہوئے تشدد کے رجحان کیخلاف انسداد اسلحہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس اہلکاروں نے اسکولوں میں بچوں سے کھلونا بندوقیں لے کر انھیں لطیفوں اور کہانیوں کی کتابیں دیں۔



پولیس کے مطابق پہلے مرحلےمیں بارہ سوکھلوناپستول اور پرتشدد مناظرپر مبنی ویڈیو گیمز بچوں سے لے کر انہیں کتابیں فراہم کی گئیں۔ یہ قدم دارالحکومت ریوڈی جینرومیں گزشتہ دنوں ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجےمیں بارہ طلباء کی ہلاکت کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ اس دوران پولیس کی جانب سے طلباء کے والدین کو یہ پیغام بھی بھیجا گیا کہ وہ اپنے گھروں میں اسلحہ نہ رکھیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.