تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:2

قطب جنوبی میں پینگوئنز کی زندگی کو خطرات لاحق

نیویارک : امریکی محققین نے کہا ہے کہ قطب جنوبی پر سمندری برف پگھلنے کے باعث وہاں موجود پینگوئنز کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔



محققین کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سمندری برف پگھلنے کے باعث قطب جنوبی میں مچھلی کی ایک خاص قسم نایاب ہوتی جارہی ہے۔ جو پینگوئنز کی خوراک ہے، جس کے باعث پینگوئنز کی زندگی مشکل ہوتی جارہی ہے۔وین ٹِریولپیس اور ان کے ساتھی محققین کو یقین ہے کہ پینگوئنز کی تیزی سے کم ہوتی ہوئی تعداد کی اصل وجہ ان کی خوراک یعنی کرِل مچھلی کی

تعداد میں کمی ہے۔ مچھلی کی اس قسم کو زندہ رہنے کے لیے برفیلے پانی کی ضرورت ہے لیکن موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث جیسے جیسے قطبین پر برف پگھل رہی ہے، اس ننھی مچھلی کی تعداد بھی کم ہوتی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.