1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:5
لندن: مرچ مسالہ ریستوران کی ساتویں برانچ کا افتتاح
لندن: برطانیہ میں پاکستانی کھانوں کے معروف ریستوران مرچ مسالہ کی ساتویں برانچ کا لندن میں افتتاح کردیاگیا۔ ریسٹورنٹ کا افتتاح مرچ مسالہ کے چیئرمین ریاض الحسن نے کیا جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر شہزاد الحسن اور وقار الحسن بھی موجود تھے افتتاحی تقریب میں لندن میں مقیم پاکستانیوں اور میڈیا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرچ مسالہ کی برانچوں میں پاکستانی کھانوں کی تمام ڈشزز موجود ہوتی ہیں جوگذشتہ پندرہ برس سے برطانیہ میں کھانوں کی بہترین سروس مہیا کررہے ہیں ۔