1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:5
نیند کم آنا مضربیماری ہے جس کا علاج بہت ضروری ہے،ماہرین
لندن : برطانوی ماہرین کا کہنا ہے نیند کم آنا ایک مضر بیماری ہے جس کا علاج بہت ضروری ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے ڈپریشن اور امراض قلب سمیت متعدد بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں۔
برطانوی ادارے مینٹل ہیلتھ فاؤنڈیشن کی تحقیق کے مطابق رپورٹ کی تیاری کے لیے جو آن لائن سروے کیا گیا، اس میں چھ ہزار آٹھ سو افراد نے حصہ لیا۔ جوکہ برطانیہ میں اپنی نوعیت کا یہ سب سے بڑا سروے بتایا جا رہا ہے۔ایک جائزے سے معلوم ہوا کہ برطانیہ میں تیس فیصد افراد انسومینیا یعنی کم نیند آنے کی بیماری میں مبتلا ہیں۔