تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:6

ہکلاہٹ ایک نفسیاتی مسئلہ، قابو پانا ممکن ہے، تحقیق

اسلام آباد : ہکلاہٹ کو ایک بیماری سمجھا جاتا ہے لیکن اسکی بہت سی وجوہات میں سے اکثرنفسیاتی ہوتی ہیں اور تھوڑی سی کوشش سے انسان اپنی بول چال کے اس مسئلے پر قابو پاسکتا ہے۔



سائنس دانوں کا کہنا ہےکہ ہکلاہٹ کا تعلق بول چال کے خلیوں کی کمزوری سے بھی ہوسکتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہکلانے والوں میں بول چال کا عمل بعض اوقات دماغ کے ایک مختلف حصےسے کنٹرول ہوتا ہے۔ ہکلانے والے 60 فی صد افراد کے خاندانوں میں بھی یہ مسئلہ کسی نہ کسی انداز میں موجود ہوتاہے۔



نوجوانوں یا بڑی عمر کے افراد میں عموما اس مسئلے کی وجہ فالج کے دورے یا دماغ کی چوٹ ہوتا ہے ہکلاہٹ کی ایک اور وجہ بچوں کی نشوو نما میں تاخیر بھی ہو سکتی ہے۔ اور یہ مسئلہ لڑکیوں کی نسبت لڑکوں میں چار گنا زیادہ ہوتا ہے۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.