1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:7
چرچ آف انگلینڈ میں شہزادہ ولیم سے کیٹ مڈلٹن کی شادی کی توثیق
لندن : چرچ آف انگلینڈ میں شہزادہ ولیم کی دلہن کیٹ مڈلٹن کی شادی کی توثیق کردی گئی۔ برطانوی ذرائع ابلاغ نے سنیٹ چیمز پیلس اور چرچ کے ترجمان کے حوالہ سے بتایا کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی کی توثیق کے سلسلہ میں شادی رسومات بشپ آف لندن رچرڈ چارٹرس نے ادا کیں جوکہ 29اپریل کو شادی کی تقریب سے باضابطہ طور پر خطاب کریں گے۔
شادی کی توثیق کے سلسلہ میں ہونے والی نجی نوعیت کی تقریب میں کیٹ مڈلٹن کے اہل خانہ، قریبی عزیز و اقارب اور شہزادہ ولیم نے شرکت کی جبکہ شادی کی تصدیق کے فرائض بشپ آف لندن نے سرانجام دیئے۔ یہ امر قابل ذکرہے کہ کیٹ مڈلٹن کا پہلے ہی بپستمہ ہو چکا ہے اور دونوں نے شادی کی تیاریوں کی توثیق کروانے کا بھی فیصلہ کیا۔ شہزادہ ولیم کی شادی کی توثیق مارچ 1997ء میں 14سال کی عمر میں لندن کے مغرب میں واقع ونڈ سر محل میں ہوگئی تھی۔