1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:8
تعلیمی بجٹ،شرح خواندگی کےاعتبارسےپاکستان کم درجے پر،رپورٹ
اسلام آباد : یونیسکو نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان ان اکیس غریب ترقی پذیر ممالک میں سر فہرست ہے جو اپنے بجٹ کا زیادہ حصہ تعلیم پر صرف کرنے کی بجائے دفاعی ضروریات پر خرچ کرتے ہیں۔
اسلام آباد پریس کلب میں یونیسکوکےڈائریکٹر کے کے نا گاٹا نے بتایا کہ جنوب مغربی ایشیا کے سات ممالک میں تعلیمی بجٹ اور شرح خواندگی کے اعتبار سے پاکستان کا نمبر سب سے کم ہے ۔ پاکستان کویونیورسل پرائمری تعلیمی اہداف کو حاصل کرنے میں38 سال اور شرح خواندگی 86 فیصدتک لانےمیں مزید 16 سال درکار ہوں گے۔ پاکستان میں شرح خواندگی بڑھانے کیلئے میڈیا اپنا کردار ادا کرے ۔