1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:9
روس:چیتے کے نومولود بچے پہلی بار عوام کے سامنے پیش
سینٹ پیٹرزبرگ : روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے چڑیا گھر میں چیتے کے 3 نومولود بچوں کو پہلی بار عوام کے سامنے پیش کیا گیا، انتظامیہ نے چیتے کے بچوں کی پیدائش کا ایک ماہ مکمل ہونے جشن منایا اور خوشی کا اظہار کیا۔ چیتے کے جوڑے روک اور اگنیسا کے ہاں تیسری بار بچوں کی ولادت ہوئی ہے۔
سینٹ پیٹرز برگ چڑھا گھر کی انتظامیہ کے مطابق تینوں بچے تندرست اور ہشاش بشاش ہیں۔ بچوں کی حفاظت کیلئے ابھی کچھ عرصہ نر اور مادہ چیتے کو علیحدہ رکھا جائے گا، نومولود بچوں نے پیدائش کے پانچ روز بعد آنکھیں کھول دی تھیں اور اب وہ بالکل صحت مند ہیں۔ بچوں کو تقریباً چھ ماہ تک ان کی ماں اگنیسا کے ساتھ ہی رکھا جائے گا جس کے بعد ان بچوں کو دوسرے چڑیا گھروں کو بیچ دیا جائے، چیتے کے اس جوڑے کے ہاں اس سے قبل پیدا ہونے والے بچوں کو ایکاتھن برگ اور سمارا کے چڑیا گھروں کو بیچ دیا گیا تھا