1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:9
لیڈی ڈیانا کی انگوٹھی بہو رانی کو چھوٹی پڑ گئی
لندن : برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کی انگوٹھی بہو رانی کو چھوٹی پڑ گئی۔ کیٹ میڈلٹن اپنی ساس کے شادی کے جوڑے کو تو نہیں پہنیں گی مگر انگوٹھی بھی ان کے لئے پریشانی کا باعث بن گئی۔ جب انہیں یہ علم ہوا کہ ان کی ساس کی انگوٹھی جو انہیں شادی کے دن پہننی تھی کیٹ کو چھوٹی پڑگئی ۔ جس کے بعد کیٹ میڈلٹن حواس باختہ ہوگئیں کہ شادی میں صرف چند ہی رہ گئے ہیں ۔
کیٹ میڈلٹن انگوٹھی ٹھیک کروانے کے لئےجلدی سے جیولر کی طرف بھاگیں ۔لیکن کیٹ کے لئے یہ انتہائی دکھ کی بات ہے کہ ان کی شادی کی انگوٹھی توڑنی پڑےگی ۔